بجٹ کی مار ۔پٹرول ڈیزل پہنچ کے پار

کل ہی مرکزی حکومت کا بجٹ پیش ہوا ہے اور آج سے ملک کے عوام کو پھر سے پٹرول ڈیزل کی مار پڑ گئی ہے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھاری اضافہ ہوا مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایندھن پر 1 فیصدی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد آج صبح سےبڑھتی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ دہلی میں 6 جولائی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 2.45 روپے اور 2.36 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح پٹرول کی قیمت اب 72.96 روپے فی لیٹراور ڈیزل کی قیمت 66.69 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔وہیں ممبئی میں ایک لیٹرپٹرول 78.57روپئے اورڈیزل 69.09 روپئے میں فروخت ہورہاہےآپ سبھی جانتے ہیں کہ جب پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو سبھی ضروریات ذندگی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں آج صبح سے ملک میں قیمتوں کو لیکر ہا ہا کار مچی ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest