پیٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں پر اضافہ جاری

نئی دہلی: تیل کی قیمتوں میں ایک دن کی راحت کے بعد آج پھر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پیٹرول کی قیمت 81 روپے تک پہنچ گئی جبکہ ڈیزل 73 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا۔ملک کی تیل کی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 13 اور 11 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ دارالحکومت میں ایک لیٹر پٹرول کے لئے صارفین کو آج 81 روپے اور ڈیزل کے لئے 73.08 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ عروس البلاد ممبئی میں پٹرول کی قیمت 88.39 روپے اور ڈیزل کی 77.58 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest