بھارت بند کے دوران پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اچھال، اب ممبئی میں پٹرول ۸۸؍کے پار

نئی دہلی:دن بہ دن تیل کی قیمتوں میں ہورہے اضافہ کے خلاف آج کانگریس سمیت تقریباً اکیس سیاسی پارٹیوں نے بھارت بند بلایا ہے۔ اس بیچ آج بھی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی ہے۔ بلکہ دام اور بڑھ گئے ہیں۔ پٹرول کی قیمت ۲۳؍پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ڈیزل میں ۲۲؍پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس نئی قیمتوں سےدہلی میں پیٹرول 23 پیسے مہنگا ہوکر 80.73 روپے اور ممبئی میں 88.12 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچھال اور ڈالر کے مقابلے روپے کے ریکارڈ نیچے آنے سے ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ بنا ہوا ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا۔ دارالحکومت میں ڈیزل کی قیمت 72.83 روپے فی لیٹر ہو گئی۔عروس البلاد ممبئی میں ڈیزل 77.32 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 83.61 روپے اور ڈیزل 75.68 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ چنئی میں دام بالترتیب 83.91 روپے اور 76.98 روپے فی لیٹر ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کی قیادت میں 21 سیاسی پارٹیوں نے آج بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *