معمولی راحت کے بعد آج تیسرے دن پھر پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ جمعہ سے ہوئی ڈھائی روپے کی کٹوتی کے بعد آج لگاتار تیسرے دن تیل کمپنیوں نے قیمتوں میں پھر سے اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں جہاں ایک لیٹر پٹرول پر ۲۱؍پیسے تو وہیں ڈیزل پر ۲۹؍ پیسے کااضافہ کیاگیا ہے۔ اسی کے ساتھ قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت ۸۲؍ روپے تین پیسے اور ڈیزل ۷۳؍روپے بیاسی پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ممبئی کی بات کریں تو آج پٹرول ۸۷؍روپے پچاس پیسے اور ڈیزل ۷۷؍روپے ۳۷؍پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ممبئی میں کل پٹرول ۸۷؍روپے ۲۹؍پیسے اور ڈیزل ۷۷؍روپے ۶پیسے فی لیٹر تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram