بوہرہ فرقہ کے لوگوں نے آج عید منائی

اجمیر:راجستھان کے اجمیر شریف میں داؤدي بوہرہ فرقہ نے آج شان وشوكت، مذہبی عقیدے اور روایتی طریقے سے عید الاضحی کا تہوار منایا۔سنیما روڈ پڑاؤ واقع طاهري مسجد میں صبح ساڑھے چھ بجے فرقہ کے لوگوں نے عید الاضحی کی نماز اداکی اور ملک کی خوشحالی، امن، بھائی چارے اور ترقی کی دعا مانگی۔ اس کے بعد سب نے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔فرقہ کے حاجی محمد علی بوہرہ نے بتایا کہ بعد نماز عید گھروں پر قربانی کی جائے گی۔ اجمیر میں بوہرا فرقہ کے لوگوں کی تعداد کم ہے۔دوسری طرف باقی مسلم عیدالاضحی کا تہوار کل یعنی 12 اگست کو روایتی طریقے سے منائیں گے۔ اجمیر کی مختلف مساجد میں کل صبح عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر خواجہ غریب نواز کی درگاہ کا جنتی دروازہ فجر کی نماز کے بعد سے نمازظہر تک کھولا جائے گا۔کل ساون کا آخری پیر اور عید ایک ساتھ پڑنے سے پولیس انتظامیہ محتاط اور چاق و چوبند ہے۔ حفاظت اور قانون و انتظام برقرار رکھنے کیلئے خصوصی بندوبست کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest