بھوجپوری سپر اسٹار پون سنگھ نے کی راکھی ساونت کے ساتھ یہ حرکت

راکھی ساونت ان دنوں اپنی شادی کی تصویروں کو لیکر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ جن میں ان کے شوہر کہیں نظر نہیں آرہے۔ راکھی اپنے ہنی مون پر بھی جا چکی ہیں لیکن ابھی تک ان کے شوہر کی تصویر کہیں دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔ راکھی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو کیمرے اور میڈیا پسند نہیں ہیں اس لئے وہ کسی کے سامنے  نہیں آنا چاہتے۔ وہیں اس جھمیلے کے درمیان راکھی ساونت کا ایک ویڈیو زبردست وائرل ہورہا ہے۔ جس میں راکھی کے ساتھ بھوجپوری سپر اسٹار پون سنگھ عجیب وغریب حرکت کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہیں راکھی کسی طرح پون سنگھ کو روکتی نظر آرہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest