پٹنہ میں ماں -بیٹی کا گلا کاٹ کر کیاقتل

پٹنہ: بہار میں ضلع پٹنہ کے داناپور تھانہ علاقے میں بدمعاشوں نے ماں اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گابھ تل محلہ کی رہنے والی سیما دیوی (45) اور اس کی بیٹی تروتما دیوی (22) کا اس کے گھر میں ہی بدمعاشوں نے گزشتہ 25 جولائی کو گلا کاٹ کرقتل کر دیا ہے ۔ مقتولہ کے بیٹے رشی کمار نے آج صبح تھانے میں آکر واقعہ کی اطلاع دی ۔ رشی پرائیوٹ بینک میں ملازم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے دانا پور اسپتال بھیج دیا ہے ۔ قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram