پٹنہ میں ہائی پروفائل ریکٹ کا پردہ فاش۔پٹنہ جرائم کا اڈہ بن گیا ہے

پٹنہ ان دنوں جرائم اور کرائم کا اڈہ بنا ہوا ہے کہیں معصوم بچیوں کو اسکولوں میں ہوس کا شکار بنایا جارہا ہے تو کہیں سیکس کے اڈے چل رہے ہیں ۔معصوم بچیوں سے ہوسناکی کا کھیل ہو یا جسم فروشی کا دھندہ ،ہر جگہ ہائی پروفائل لوگ ہی اس میں شامل ہیں
راجدھانی پٹنہ میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کا انکشاف ہو اہے۔

جسم فروشی کا دھندہ کرنے والا یہ گروہ وہاٹس ایپ کی مدد سے گاہکوں کو ڈیل کرتا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شہر کے کنکڑ باغ علاقے کے اشوک نگر میں چھاپہ مارا۔ اس دوران پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے جس میں مرد اورخاتون آپریٹر کے ساتھ ایک لڑکی بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق، اس سنڈیکیٹ کو چلانے والے لوگ وہاٹس ایپ پر لڑکیوں کی تصویر بھیجتے تھے۔ فوٹو دیکھنے کے بعد بات آگے بڑھتی تھی اور سب کچھ سیٹ ہو جانے پر گاہکوں کو اڈے پر بلایا جاتا تھا۔اس معاملے میں مقامی لوگوں نے پہل کرتے ہوئے خود مرد اورخاتون آپریٹرکو پکڑ کر پولیس کو سونپ دیا ہے۔ پولیس نے جس لڑکی کا ریسکیو کیا ہے وہ مغربی بنگال کی رہنے والی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest