یوگنڈا کی وکٹوریا جھیل میں دردناک حادثہ

مسافر بردار کشتی الٹنے کے باعث 35 افراد غرقاب

یوگنڈا میں واقع وکٹوریا جھیل میں گزشتہ روز ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ ایک مسافر بردار کشتی کے ڈوب جانے سے تقریباً اس میں سوار پینتیس افراد غرقاب ہوگئے۔ یوگنڈا کےضلع مكونو میں وکٹوریہ جھیل میں ہوئے کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔پولیس ذرائع نے اتوار کو 35 لوگوں کی موت کی تصدیق کی تھی۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افریقہ کی سب سے بڑی جھیل وکٹوریہ میں تقریباً 120 لوگوں کو لے جا رہی کشتی، موسم خراب ہونے کی وجہ سے غرقاب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق یوگنڈا کی وکٹوریا جھیل میں مسافر بردار کشتی الٹنے کے باعث 35افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے نزدیک جھیل وکٹوریا میں 84 مسافروں کو لے کر جانے والی کشی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 30 مسافر ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ریسکیو ادارے اور یوگنڈا بحریہ کی ٹیم نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 27 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا جب کہ 27 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث امدادی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث کشتی الٹ گئی تاہم خراب موسم بھی حادثے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے، قبل ازیں موسم کی خرابی سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 70 ہزار اسکوائر کلومیٹر پر محیط وکٹوریا جھیل میں ناکافی سہولیات اور احتیاطی تدابیر کے فقدان کے باعث کشتی الٹنے کے واقعات عام ہیں، رواں برس ستمبر میں کشتی ڈوبنے کے باعث 100 سے زائد افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ ایک مقامی سینئر پولیس افسر محترمہ جراه گنيانا نے بتایا کہ کشتی کی حالت خراب تھی اور کشتی کچھ عرصے سے جھیل کے کنارے کھڑی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشتی چلانے والوں کے پاس کوئی درست لائسنس نہیں تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest