پارٹی سے ٹکٹ نہ ملنے کا شاخسانہ

بی جےپی کے ناگور رکن اسمبلی حبیب الرحمٰن نے پارٹی سے استعفیٰ دیا ،کانگریس میں شامل ہونے کا اشارہ

جےپور:پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور گراؤنڈ واٹر کے وزیرسریندر گوئل نے بھی بی جےپی کی جاری پہلی فہرست میں ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور آزادانہ طورپر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا تھا۔ قابل ذکر ہےکہ راجستھان میں آئندہ سات دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کےلئے ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے ناگور رکن اسمبلی حبیب الرحمٰن نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مسٹر حبیب نے اپنا استعفیٰ بی جےپی کے ریاست صدر مدن لال سینی کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے ناگور سے ہی الیکشن لڑنے کا دعوی بھی کیا ہے۔ یہ بھی خبر آرہی ہے کہ وہ کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اجمیر ضلع میں کشن گڑھ اسمبلی سے رکن اسمبلی بھاگیرتھ چودھری کو ٹکٹ نہ ملنے پر کارکنان نے جےپور میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔اسی طرح کوٹہ ضلع میں رام گنج منڈی سے رکن اسمبلی چندرکانتا میگھوال ،ساگواڑا رکن اسمبلی انیتا کٹارا،ڈونگر پور رکن اسمبلی دیویندر کٹارا اور سادڑی رکن اسمبلی گوتم دک ٹکٹ نہ ملنے سے اپنی ناراضگی ظاہر کرچکےہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest