پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے دو دن پہلے وی ایچ پی کی ریلی

وی ایچ پی کی ریلی کا مقصد اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بل منظور کروانا ہے

پارلیمنٹ کےسرمائی اجلاس شروع ہونے سے ٹھیک دو دن پہلے اجودھیا رام مندر کی تعمیر کے لیے آرڈینینس لانے کے مطالبہ کو لے کر وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) آج بروز اتوار کو دہلی کے رام لیلا میدان میں دھرم سبھا کررہی ہے۔وی ایچ پی کا مقصد رام مندر کی تعمیر کےلیے بل منظورکروانا ہے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اقتدار کے آخری مکمل سیشن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔آپ کو بتادیں کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس گیارہ دسمبر سے شروع ہو جائے گا اور اسی دن دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی بھی شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ وی ایچ پی کے جوائنٹ سکریٹری سریندر جین نے یہاں کہا کہ دھرم سنسد ٹ کا مقصد رام مندر کی تعمیر کے لئے تمام سیاسی جماعتوں پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کے لئے بل منظور کروایا جا سکے ۔ وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل نے کہا کہ “یہ بہت بڑی ریلی ہوگی۔ یہ عام ریلی رام مندر کی تعمیر کے لئے پارلیمنٹ میں بل نہ لانے والوں کا ارادہ بدل دے گی۔
دہلی پولس نے وی ایچ پی کی بڑی ریلی کو دیکھتے ہوئے رام لیلا میدان میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔ دہلی پولس نے ‘دھرم سنسد کے پیش نظر ٹریفک کی کچھ پابندیاں لگائی ہیں اور شہریوں کے لئے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ “حالات کو دیکھتے ہوئے ٹریفک کے راستوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر عام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ بعض مخصوص راستوں کا استعمال کرنے سے بچیں”۔وی ایچ پی نے حال ہی میں 6 دسمبر کو بابری مسجد کے انہدام کی یاد میں ‘شوریہ دیوس بھی منایا تھا۔ وی ایچ پی اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے واسطے ٹھوس اقدامات کرنے کے لئے مرکز کی مودی حکومت پر دباؤ بنا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram