پیرس کے800 سالہ قدیم تاریخی گرجا گھر میں آتشزدگی

پیرس کے مشہور نوٹرڈیم کیتھڈرل میں تعمیر نو کے دوران آگ بھڑک اُٹھی تھی، چرچ میں لگنے والی آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے چرچ کی چھت اور بلند مینار کو لپیٹ میں لے لیا، آگ سے چرچ کا مینار منہدم ہوگیا۔پیرس میں نوٹرڈیم کے مشہورِ عالم کلیسا کی عمارت آگ لگنے سے خاکستر ہو گئی اور ساڑھے آٹھ سو برس قدیم کلیسا کی عمارت کے ساتھ ساتھ اس میں موجود مصوری کے تاریخی فن پارے بھی جل گئے۔
آگ سے چرچ کی چھت کا ایک حصہ بری طرح متاثر ہوا، درجنوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، حکام نے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔کیتھڈرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام ساڑھے چھ بجے اچانک فائر الارم بج اٹھے، جس کے بعد کیتھڈرل کو خالی کرالیا گیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram