پنچابی فلم “رب راکھا ہوئی ریلیز

سرکاری اسکول میں معلم اور دودہائی تک ممبئی کی فلم نگری میں خاک چھاننے کے بعد اب برھانپور کے رائٹر جناب قمرالدین فلک کو کامیابی نصیب ہوئی ہے، قمرالدین فلک کی اسکرپٹ پر پنجابی زبان میں بنی 42منٹ کی شارٹ فلم “رب راکھا” 26؍جولائی 2019بروز جمعہ کو انٹرنیشنل پنچابی چینل پی ٹی سی باکس آفس پر ریلیز ہوئی ،برھانپور کے کسی رائٹر کی پہلی پنجابی فلم ہے، اس سے قبل ان کی ہندی اسکرپٹ پر مبنی کامیڈی فلم “پھنستے پھنساتے26″؍جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہوئی تھی اس فلم کے ریلیز ہونے کے ان کارابطہ پنچابی فلم ڈائریکٹر شری جیت متھاروسے ہوا ان کی فرمائش پر ایک عشرے میں اس کی اسکرپٹ ،ڈائیلاگ وغیرہ لکھ دیا،جیت متھارو کو قمرالدین فلک کی اسکرپٹ اتنی پسند آئی کہ انہوں نے 20فلموں کا قرار نامہ قمرالدین فلک سے کرلیا،پنچابی چینل کے ذریعے بھی قمرالدین فلک کی ستائش کی گئی،ملک کے کئی نامور شعراء ،ادباء اور دیگر شخصیات نے فلک کو مبارکباد پیش دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram