رام داس اٹھاولے نے پاکستان کو دی وارننگ ۔ کیا ہے یہ وارننگ ؟؟؟

مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے قبضے والا کشمیر ہندوستان کے حوالے کر دے، کیونکہ کئی خبروں میں یہ سامنے آیا ہے کہ وہاں کے لوگ پاکستان سے ناخوش ہیں اور وہ ہندوستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔اپنی وزارت کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے چندی گڑھ پہنچے اٹھاولے نے کہا ’’ نریندر مودی ایک جوشیلے وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے آرٹیکل 370 کے التزامات کو منسوخ کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے۔ پاکستان اسے ہضم نہیں کر پا رہا اور اس نے کشمیر معاملہ اٹھانے کی ایک بار پھر ناکام کوشش کی۔ پاکستان کو اب پاک مقبوضہ کشمیر کو ہمیں دے دینا چاہئے اور ایسا کرنا پاکستان کے مفاد میں ہو گا‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram