پاکستان :مندر کو بچانے کے لئے مسلمانوں نے وہیں گزاری رات

اسلام آباد۔پاکستان کے سندھ صوبہ کے ضلع گھوٹکی میں ایک پرنسپل پر توہین رسالت کا معاملہ درج ہونے کے بعد وہاں کے لوگوں نے ہندو مندر اور دیگر عمارتوں کو نشانہ بنا کر وہاں حملہ کیا تھا۔ اس واقعہ کے ایک ہی دن بعد پاکستان سے ایک اچھی تصویر سامنے آئی ہے۔ سندھ صوبہ کے گھوٹکی کے لوگ اب کھل کر ہندو کمیونٹی کی حمایت کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق، گھوٹکی میں جس مندر کو توڑا گیا اس مندر کو دوبارہ بھیڑ کے حملے سے بچانے کے لئے مسلمانوں نے وہاں رات گزاری۔ خبر کے مطابق، توڑے گئے ہندو مندر میں مسلم برادری کے لوگ آ کر اظہار افسوس کر رہے ہیں۔ وہاں کے لوگ مندر توڑنے والوں سے ذرا بھی اتفاق نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا ہے کہ مندر توڑنے والے انتہاپسندانہ ذہنیت کے ہیں، انہیں کا شکار ہندو لوگ بن گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram