راولپنڈی میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹ سمیت 17 افراد ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے راولپنڈی شہر میں منگل کی صبح پاکستانی فوج کا ایک تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔جس میں 5افراد سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 12 عام شہری تھے۔ انتظامیہ کے مطابق رہائشی علاقے میں حادثے سے ہونے والے نقصان زیادہ ہوا۔پاکستانی فوج کے میڈیا اور تعلقات عامہ شعبہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ پاکستانی فوج کا ایک تربیتی طیارہ اپنے حسب معمول تربیتی مشن پر تھا جو راولپنڈی شہر کے بیرونی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ طیارے میں سوار دو پائلٹوں سمیت تمام پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ یہ تربیتی جیٹ طیارہ راولپنڈی شہر سے کچھ دوری پر واقع جبي گاؤں میں حادثے کا شکار ہوا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest