پاکستا ن کے عمرا ن خان نے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو منظوری دی

اسلام آباد:پاکستان کےوزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی ۔ اس کے نتیجہ میں پاکستان میں جمعرات سے پٹرول 5.15 روپے اور ڈیزل 5.65 روپے بڑھ کر بالترتیب 117.83 روپے اور 135.72 روپے فی لیٹر ملے گا۔مسٹر خان نے تیل اور گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش کو منظوری دے دی ہے اور یکم اگست (جمعرات) سے ان داموں میں بالترتیب 5.15 روپے اور 5.65 روپے فی لیٹر کا اضافہ قابل اطلاق ہوگا۔اتھارٹی کی سفارش پر حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں ترمیم کا فیصلہ کرتا ہے جو ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے عام طور سے لاگو ہوتی ہے۔عمران حکومت کی منظوری کے بعد جمعرات سے پٹرول کی قیمت 117.83 روپے فی لیٹر، ڈیزل کے دام 5.65 روپے اضافہ کے ساتھ 135.72 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل کے دام 5.38 روپے اور ہلکا ڈیزل 8.90 روپے بڑھ کر بالترتیب 103.84 روپے اور 94.27 روپے فی لیٹر ملے گا۔خلیج عرب میں 28 اپریل کو خام تیل کی قیمت 72 ڈالر فی بیرل تھی جو 12 فیصد گھٹ کر 63 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، لیکن مالیاتی بحران سے دو چار پاکستان کو وسائل کو متحرک کرنے کے لئے ٹیکس میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram