پاکستان ہمیں اکسارہا ہے ۔ہم فوج نہیں ہٹائنگے۔جی کشن ریڈی

ریاستی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے بدھ کو کہا کہ مرکزی حکومت کاجموں وکشمیر سے سکیورٹی فورسز کو واپس بلانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ریڈی نے کہا، “ہم وہاں سے فوراً فوجی واپس کیوں بلائیں گے جبکہ پاکستان اکسانے کی کوشش کررہا ہے”۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو اکسانے اور امن کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی برادری تک اپنی بات پہنچا سکے۔ریڈی نے کہا کہ فوجیوں کو واپس بلایا جائے یا نہیں یہ فیصلہ مقامی انتظامیہ لے گا۔ ریڈی نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ جموں و کشمیر میں امن میں خلل ہو اور وہ دنیا کو کہہ سکے کہ کشمیرکو لیکر ہندستانی حکومت کے فیصلے غلط ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *