پاکستان میں روپئے کی گراوٹ جارہی رہےگی: اسد عمر وزیر خزانہ

اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری کیپیٹل مارکیٹ میں اس طرز سے سرمایہ کاری نہیں ہورہی، پاکستان 300 سے 350 ارب کی معیشت ہے اور دنیا کی معیشت کھربوں روپے کی ہے تاہم ہمیں عالمی مارکیٹ کا حصہ بننا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کیپلائزیشن بڑھائے بغیر روزگار کے نئے مواقع نہیں مل سکتے جب کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بچتوں کے فروغ میں اپنی صلاحیت سے کم نتائج دے رہی ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ معیشت کی مشکلات کا اندازہ ہے اور معاشی بہتری کے لیےعملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram