تنظیموں کے سربراہان پر حملہ تین لوگوں کو کیا گرفتار

نئی دہلی: جنوبی ہندوستان کے سماجی اور مذہبی تنظیموں کے سربراہا ن کے نشانے پر تھے اور ان کو قتل کرکے ملک میں سنسنی پھیلانا چاہتے تھے۔پولس ڈپٹی کمشنر (خصوصی برانچ) پرمود کشواہا نے سنیچر کو بتایا کہ جنوبی ہندوستان کے سماجی اور مذہبی تنظیموں کے کارکنوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہے ایک غیر ملکی شہری سمیت تین لوگوں کو دہلی پولس کی خصوصی شاخ نے گرفتار کیا ہے۔گرفتار کئے گئے لوگوں کی پہچان افغانستان کے شہری ولی محمد عرف وافی اور شیخ ریاض الدین عرف راجا اور محتشم عرف تسلیم کے طور پر ہوئی ہے۔ابتدائی جانچ اور تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ پولس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *