انٹر نیشنل اسکول میں آرٹ اینڈ سائنس نمائش کا انعقاد

پٹنہ:راجدھانی پٹنہ کے مشہورومعروف انٹر نیشنل اسکول کے آئی سی ایس ای اور سی بی ایس ای بلڈنگ میں آرٹ اینڈ سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر اسکول کے طلباء و طالبات نے 150سے زائد ماڈل کی نمائش کی ۔ان ماڈلوں کو پانچ گروپ میں دکھایا گیا۔درجہ اول و دوم فلاور گروپ،درجہ سوم وپنجم سب جونئر ،درجہ ششم وہفتم جونئیر،درجہ ہشتم تا دہم سینئر گروپ۔دونوں بلڈنگ میں روبوٹکس،سائنس،انگلش،ہندی،ای وی ایس،کمپیوٹر اور اکانومکس وغیرہ کے ماڈلس کی نمائش کی گئی۔اس موقع پر ماہر تعلیم اور سماجی کارکن محترمہ آمنہ حئی،سی این پرساد مینیجنگ ڈائیرکٹر انفارمیٹک کمپیوٹر ،پروفیسر رمیش پرساد سابق پرنسپل بی این کالج ،سلطان احمد فیکلٹی انٹرنیشنل اسکول،فضل امام فاروقی ماہرتعلیم،اور زریں ملک بحیثیت ججزشریک تھیں۔اس سے قبل جسٹس سمریندر پرتاپ سنگھ سابق جج پٹنہ ہائی کورٹکے دست مبارک سے اس نمائش کا افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر اسکول کی ڈائیریکٹر محترمہ فرحت حسن ،بانی ڈاکٹر ممتاز حسن،اسکول کے پرنسپل انور ملک نے اپنی شرکت سے پروگرام کو رونق بخشی اور طلباء وطالبات کو نیک مشورے کے ساتھ نیک خواہشات پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram