اونم پر صدر اور وزیر اعظم کی مبارکباد

نئی دہلی: صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کیرالہ میں فصل تیار ہونے کے موقع پر منائے جانے والے تہوار ’اونم‘ کی مبارک باد دی۔مسٹر كووند نے ٹوئٹ کرکے کہا’’اونم پر، ہندوستان اور بیرون ملک میں رہ رہے کیرالہ کے بھائیوں اور بہنوں کو نیک خواہشات اور مبارکباد۔ فصل تیار ہونے کے موقع پر منایا جانے والا یہ تہوار ہم سب کے لئے بڑے پیمانے پر خوشیاں اور خوشحالی لے کر آتا ہے‘‘۔مسٹر مودی نے کہا’’اونم کے مقدس موقع پر مبارکباد۔ میں دعا گو ہوں کہ یہ تہوار ہمارے معاشرے میں خوشی، فلاح و بہبود اور خوشحالی کے احساس کو آگے بڑھائے‘‘۔اونم راجہ مہابلی کے استقبال میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جو10 دن تک چلتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest