کشمیریوں کو کھلے عام مارا پیٹا جارہا ہے۔عمر عبداللہ

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں ہندوستان کی امیج کو سب سے زیادہ نقصان اسی قسم کے ویڈیوز سے پہنچے گا۔نہوں نے کہا کہ ایک طرف کشمیریوں کو سڑکوں پر بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے غنڈے پٹائی کر رہے ہیں تو دوسری طرف اٹوٹ انگ کی باتیں کی جاررہی ہیں اس طرح کام نہیں چلے گا۔
عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ‘محترم پی ایم صاحب ، اس کے خلاف آپ نے زبان کھولی تھی لیکن یہ سب مسلسل ہورہا ہے اور یہ اس ریاست میں ہورہا ہے جس کا وزیر اعلیٰ آپ کا منظور نظر بندہ ہے.
قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو کے ڈالی گنج میں بدھ کے روز ڈارئی فروٹ بیچنے والے دو کشمیری نوجوانوں کی پٹای کا معاملہ سامنے آیا. جموں کشمیر کے کولگام سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ڈالی گنج میں خشک میوے بیچ رہے تھے کہ اس دوران کچھ لوگوں نے ان کی پہچان پوچھ کر پٹائی شروع کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram