آج سے اوڈ ایون اسکیم کا نفاذ۔پکڑا گیا ایک شخص

اس وقت دہلی گہری دھند میں ہے اور پولیوشن سے دلی والوں کا برا حال ہے ۔اس وقت دہلی میں سانس لینا مشکل ہو رہا ہے اس آلودگی کی انتہا اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ شہر چھوڑ کر کچھ دن کے لئے محفوظ مقامات پر یا ہل اسٹیشن جارہے ہیں خاص طور پر عمر رسیدہ لوگ ۔ایسے میں آج بروز پہیر بتاریخ 4 نومبر سے طاق جفت فارمولے کا نفاز کردیا گیا ہے لیکن لوگ کہیں باز آتے ہیں دہلی میں طاق۔ جفت اسکیم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شخص پکڑا گیا اس نے کہا وہ نوئیڈا کا ہے اس لئے اس پر یہ اسکیم لاگو نہیں ہوتی۔اس نے یہ بھی کہا کہ وہ اس اسکیم سے انجان تھا اور وہ کل ہی باہر سے آیا ہے لیکن اس وقت تو پولیس کی بھی چاندی ہے ۔وہ بھی لوگوں سے پیسہ وصو؛ل کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑنا چاہتی۔دہلی کی کیجریوال حکومت نے یہ اسکیم 4 سے 15 نومبر تک کے لئے نافذ کی ہے۔ اس کے تحت اگر آپ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کا آخری نمبر جفت یعنی 2,4,6,8 اور 0 ہے تو آپ اپنی کار کو 4, 6, 8, 10, 12 اور 14 تاریخ کو سڑکوں پر چلا سکیں گے۔ وہیں، اگر آپ کی گاڑی کے نمبر پلیٹ کا آخری نمبر طاق یعنی 1,3,5,7,9 ہے تو آپ 5, 7, 9, 11, 13 اور 15 تاریخ کو اپنی کار چلا سکیں گے۔ قانون توڑنے پر 4000 روپئے تک کا جرمانہ دینا پڑے گا۔ طاق۔ جفت اسکیم سے دو پہیہ گاڑیوں اور کمرشیل گاڑیوں کو چھو ٹ  دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram