بالی ووڈ اداکارہ اور ایم پی نصرت جہاں نے شادی رچائی

نئی دہلی: اداکاری سے سیاست میں اترکر ممبر پارلیمنٹ بننے والی بالی ووڈ اداکارہ نصرت جہاں نے کولکتہ کے مشہورتاجر نکھل جین سے شادی کر لی۔ شادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی۔ ویڈیو میں نصرت دلہن کے لباس میں انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ نصرت جہاں اور نکھل کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔سترہویں لوک سبھا کے لئے ہو نے والے انتخابات میں نصرت جہاں مغربی بنگال کے بشيرهاٹ سے پہلی بار ایم پی منتخب ہوئی ہیں۔شادی میں نصرت کی نزدیکی دوست اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ ممی چکرورتی بھی شامل تھیں۔نصرت نے اپنی شادی سے جڑی کئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ سرخ رنگ کے لهنگے میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔میڈیا کےمطابق نصرت کی شادی قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں ترکی کے بوڈرم میں ہوئی ۔یہ شادی ہندو رسم و رواج سے ہوئی۔ نصرت جہاں نے سال 2010 میں مقابلہ حسن جیت کر اپنی ماڈلنگ زندگی کی شروعات کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest