نوٹ بندی والے 99اعشاریہ 3فیصدنوٹ ریزرو بینک میں واپس آئے

سنٹرل بینک نے بدھ کو جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں کہاکہ نوٹ بندی والے 500اور 1000روپئے کے 15310اعشاریہ 73لاکھ کروڑ روپئے کی قیمت کے پرانے نوٹ واپس آئے ۔نوٹ بندی سے پہلے 8نومبر2016کو 15417اعشاریہ 93لاکھ کروڑ روپئے کے 500اور 1000روپئے کے پرانے بینک نوٹ چلن میں تھے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نوٹ بندی کے بعد 500اور 2000ہزار روپئے کے نئے بینک نوٹوں کے ساتھ دیگر نوٹوں کی چھپائی پر کل 7965کروڑ روپئے خرچ ہوئے تھے جبکہ سال 16۔2015میں نوٹ چھپائی پر 3421کروڑ روپئے خرچ ہوئے تھے ۔ریزروبینک کے اعدادوشمار کے مطابق ،اس سال مارچ کے آخر تک 18037لاکھ کروڑ روپئے کے نوٹ چلن میں تھے جو مارچ 2017میں چلن میں رہے نوٹوں کے مقابلہ 37اعشاریہ 7فیصدزیادہ ہیں ۔سال 18۔2017میں دوہزار روپئے کے نوٹوں کے مقابلہ 500روپئے کے نئے نوٹوں کی زیادہ سپلائی کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest