سوچ لو کیا کہنا ہے کبھی کہتے ہو این آر سی ہے کبھی کہتے ہو نہیں ہے

حکومت نے منگل کوواضح کیا کہ پورے ملک میں قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) نافذ کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ  بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت نے این آر سی کو قومی سطح پر تیار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر آسام میں این آر سی نافذ کردیا گیا ہے۔ خود حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی سینئر لیڈر ایوان سے باہر یہ کہہ چکے ہیں کہ این آر سی کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ ملک کے کئی حصوں میں اسی وقت سے اس کی مخالفت شروع ہوگئی تھی اور اس وقت پورے ملک کی سیاست ہپی اس مدعے پر ہو رہی ہے

داخلی امور کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے منگل کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بھی یہ اطلاع دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *