نتن گڈکری نے کیا ہے ایک بڑا انکشاف

رافیل کی خریداری پر نتن گڈکری کے بیان نے اس مسئلے کو دوبارہ موضوع بحث بنا دیا ہے. ایک انٹرویو میں نتن گڈکری نے کہا ہے کہ رافیل طیارے کی تعداد اقتصادی مجبوریوں کی وجہ سے کم کی گئی ہے.36 رافیل خریدنے کے بارے میں نتن گڈکری کا بیان موضوع بحث بن گیا ہے. اسی کے ساتھ انہوں نے ہوائی جہاز خریدنے کے لئے رقم کی کمی کا بھی حوالہ دیا ہے. انہوں نے کہا کہ جہاز خریدنے کے لئے پیسہ ہونا چاہئے.نتن گڈکری کے اس بیان پر کانگریس نے زور دار حملہ کیا ہے. کانگریس کے ترجمان رند یپ سنگھ سرجیوالا نے ٹویٹ کیا ہے کہ مودی کی جھوٹی قوم پرستی کی سچائی سامنے آئی ہے، پیسہ بچانے کے لئے رافیل کی تعداد میں کمی کی گئی . آخر حقیقت سامنےآگئی . جھوٹی قوم پرست مودی حکومت نے قومی سلامتی کو کنارے لگاکر پیسہ بچانے کے لئے، 136 کی جگہ 36 رافیل جہاز خریدے ،ایئر فورس اور قومی سلامتی کو کنارے کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest