مکیش کی آخری امید بھی ٹوٹی،پھانسی برقرار

مکیش کی پھانسی سے بچنے کی آخری کوشش ناکام

نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کے قصوروار مکیش کی پھانسی سے بچنے کی آخری کوشش بدھ کو اس وقت ناکام ہوگئی،جب سپریم کورٹ نے رحم کی عرضی خارج کئے جانے کے خلاف اس کی خصوصی اجازت عرضی(ایس ایل پی)مسترد کردی۔

جسٹس آر بھانومتی،جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی خصوصی بینچ نے مکیش کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ اس کی عرضی میں کوئی بنیاد نہیں نظر آتی۔

صدر جمہورعیہ کا فیصلہ بھی برقرار
عدالت نے نربھیا معاملے کے قصوروار مکیش کی رحم کی عرضی صدر کے ذریعہ خارج کئے جانے کو چیلنج دینے والی اپیل پر منگل کو فیصلہ محفوظ کردیا ہے عدالت نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ قصوروار نے صدر جمہوریہ کے سامنے سبھی دستاویزات رکھے تھے جسے دھیان میں رکھ کر صدر جمہوریہ نے اپنا فیصلہ دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے ذریعہ عرضی خارج کیے جانے کے بعد پھانسی کا راستہ آسان ہو گیا ہے جو کہ یکم فروری کو طے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *