نجی ایئرلائن کا مسافرطیارہ سمندر میں گر کر تباہ

جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا جانے والے نجی ایئرلائن ’لون ایئر‘ کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جاگرا جس میں جہاز کے عملے کے ارکان سمیت 189 افراد سوار تھے۔ذرائع کے مطابق انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس میںعملے سمیت 189 افراد سوار تھے۔ واضح رہے کہ جکارتہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے صرف تیرہ منٹ بعد ہی ’بوئنگ737 میکس 8‘ سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جبکہ ریسکیو ذرائع نے ہلاکتوں سے متعلق کسی قسم کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے حتمی رپورٹس کا انتظار کرنا ہوگا۔ ایئرنیوی گیشن اتھارٹی کے مطابق رابطہ منقطع ہونے سے چند سیکنڈ پہلے ہی پائلٹ نے ایئرپورٹ پر واپس آنے کی درخواست کی تھی جس پر ٹریفک کنٹرول نے انہیں واپس آنے کی اجازت دے دی تھی تاہم چند ہی سیکنڈ بعد پائلٹ سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram