(آہ ! نیوزی لینڈ ( سانیٹ

آہ ! دہشت گردانہ حملے کی پھر آئی خبر
ذہن و دِل دہشت زدہ ہیں اور آنکھیں اشکبار
آہ ! نیوزی لینڈ میں بھی مچ گئی ہے ہا ہا کار
دیکھو کل کِس کو بناتے ہیں ہدف تاراج گر

جاں بحق کچھ ہو گئے ہیں اور کچھ ہیں جاں بلب
اُف یہ دہشت گردی ! یہ انسانیت کا قتلِ عام
بے گناہوں بے قصوروں سے یہ کیسا اِنتقام
یوں بظاہر تو نظر آتا نہیں کوئی سبب

بَد سے بَدتر دِن بدن حالات ہوتے جاتے ہیں
زد میں آتی جا رہی ہے دُنیا دہشت گردی کی
آنکھوں میں چبھنے لگی تصویر افرا تفری کی
اُجلے اُجلے دِن اندھیری رات ہوتے جاتے ہیں

اُف ! تقدُّس بھی عبادت گاہوں کا خطرے میں ہے
ہو نہ ہو جگ سارا دہشت گردی کے نرغے میں ہے
٭٭٭
نیاز جیراجپوری
Neyaz Jairajpuri M.A.,LL.M.(Alig)
Editor SHANDAR Monthly
67, Jalandhari
AZAMGARH – 276001 ( U.P.) INDIA
Mobile: +91 9935751213 / 9616747576
Email: njairajpuri@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest