ہوشیار خبردار نیا بجٹ آگیا ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی کا ہوگا نفاذ

 بجٹ پیش کرنے والی ملک کی دوسری خاتون وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج مودی حکومت کی دوسری باری کا بجٹ پیش کیاا، وہ کسانٓوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے،سرمایہ کاری میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات، بڑھتی ہوئی کھپت کی پالیسی کو اپنانے اور تنخواہ داروں کو انکم ٹیکس اور مختلف مدوں میں چھوٹ کے ذریعہ خوش کرنے کی کوشش کرسکتی ہیں۔اسٹارٹ اپ کیلئے بڑی چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اسٹارٹ اپ کو اینجل ٹیکس نہیں دینا ہوگا ۔ ساتھ ہی ساتھ محکمہ انکم ٹیکس بھی ان کی جانچ نہیں کرے گا ۔
سرکار نے اعلان کیا ہے کہ لون دینے والی کمپنیوں کو اب براہ راست آر بی آئی کنٹرول کرے گی ۔ حکومت نے ایک سے 20 روپے کے نئے سکوں کا اعلان کیا ہے ، جنہیں جلد ہی لوگوں کیلئے جاری کردیا جائے گا ۔
الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس میں ملے گی بڑی چھوٹ ۔ نرملا سیتا رمن نے کیا اعلان
سرکار نے کارپوریٹ ٹیکس کا دائرہ بڑھا دیا ہے ۔ اب 400 کروڑ روپے تک کے ٹرن اوور والی کمپنیوں کو ملے گی چھوٹ
سٹارٹ اپ کیلئے بڑی چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اسٹارٹ اپ کو اینجل ٹیکس نہیں دینا ہوگا ۔ ساتھ ہی ساتھ محکمہ انکم ٹیکس بھی ان کی جانچ نہیں کرے گا ۔
ائر انڈیا کو بیچنے کا عمل پھر ہوگا شروع۔لون دینے والی کمپنیوں پر آربی آئ کا براہ راست کنٹرول۔این آر آئی کو ہندوستان آتے ہی ملیگا آدھار کارڈ اب180دنوں تک رہنے کی مجبوری ختم
بجٹ میں امیروں کی انکم پر ٹیکس کا بوجھ بڑھایا گیا ہے ۔ اب دو سے پانچ کروڑ کی انکم پر تین فیصدی اضافی ٹیکس لگے گا
اکائونٹ سے ایک سال میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ نکالنے پر دو فیصد ٹی ڈی ایس دینا ہوگا ۔
بجٹ میں مڈل کلاس کیلئے مودی حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے ۔ اب 45 لاکھ روپے تک کا گھر خریدنے پر اضافی 1.5 لاکھ روپے کی چھوٹ دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ 2.5 لاکھ روپے تک کی الیکٹریکل گاڑی خریدنے پر بھی چھوٹ دی جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest