نیشنل کانفرنس کا مرکزی حکومت پر حملہ ، وہ جوچاہے گی ریاست میں وہی ہوگا

نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانانے گورنر ستیہ پال ملک کے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو جمہورت کا قتل قرار د یا

جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جو چاہے گی ریاست یعنی جموں و کشمیر میں وہی ہوگا۔ انہوں نے گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے ریاستی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو جمہورت کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے یہ واضح ہو گیا کہ مرکزی حکومت جو چاہے گی ریاست میں وہی ہوگا ۔ بقول ان کے مرکز نہیں چاہتا کہ ریاست میں بھاجپا کے بغیر کوئی سرکار بنے۔ دیویندر سنگھ رانا نے گزشتہ روز کٹھوعہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’ریاست میں جب مخلوط حکومت گری تھی تب سے ہی نیشنل کانفرنس مطالبہ کر ہی ہے کہ اسمبلی کو تحلیل کرنا چاہیے اور از سر نو اسمبلی انتخابا ت منعقد کروانے چاہئیں۔ جمہورت کا تقاضا ہے کہ جب کو ئی عوامی سرکاراعتماد کھودیتی (گرجاتی ) ہے تو از سرنو انتخابات منعقد کر واکر لوگو ں کا اعتماد حاصل کرنا چاہئے اور جس کو عوام کی حمایت حاصل ہو گی و ہ سرکار چلائے گا ‘۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں حالات کچھ ایسے بنے کہ پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے عظیم اتحاد تشکیل دینے کا عمل شروع کیا ،اتحاد کا عمل شروع ہونے پر جس طریقے سے اسمبلی کو تحلیل کیا گیا ،اس پر کئی سوال اٹھتے ہیں ‘۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک بھارتیہ جنتا پارٹی دواسمبلی ممبروں کے ساتھ حکومت سازی کی کوشش کر رہی تب تک کھلی چھوٹ دی گئی اور جب ۵۶؍ اراکین اسمبلی کے ساتھ مضبوط حکومت بننے لگی تو اس کو بننے نہیں دیا گیا اچانک اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا ،اس طریقے سے اسمبلی کو تحلیل کرنے کے فیصلے پر گورنر پر بھی کئی سوال اٹھتے ہیں۔انہوں نے کہ’ ریاست کے گورنر صاحب ایسی بات کرتے ہیں تومجھے افسوس ہے ،میں گورنر سے اپیل کرتا ہوں کے اگر وہ کہتے ہیں کہ پاکسان کے کہنے پر بائیکاٹ ہوتاہے تووہ اس کے ثبوب پیش کریں اور تحقیقات کروائیں اور جولوگ پاکستان کے اشارے پر کام کررہیں ہے ،ان کے خلاف کاروائی کریں ۔ نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر اور ہندوستان کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ’بی جے پی نے زور دار کوشش کی کہ کسی نہ کسی طریقے سے ریاست میں سرکا ر بنائی جائے اس کے لئے انہوں نے پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون سے اتحاد کیا ، سجاد لون سے ان کا گہرا رشتہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest