نشے میں دھت پولیس اہلکار نے خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی

نئی دہلی :دوارکا ساؤتھ علاقے میں ایک پولیس اہلکار کی گاڑی لال بتی پر کھڑی ایک خاتون کی گاڑی میں ٹکرا گئی۔ مخالفت کرنے پر نشے میں دھت پولیس اہلکار نے خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی۔ شور شرابہ ہونے پر کافی لوگ جمع ہو گئے اور ویڈیو بنانے لگے۔ ہنگامے کی معلومات حاصل کرنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لوگوں کو پرسکون کروایا اور عورت کی شکایت پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ میڈیکل جانچ میں پولیس اہلکار کے نشے میں ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین میں مصروف ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات ایک لیڈی ٹاٹا نکسن گاڑی سے جا رہی تھی۔ دوارکا سیکٹر چھ کے پاس لال بتی پر اس کی گاڑی کھڑی تھی، اسی دوران ایک ویگن آر کار وہاں آئی اور عورت کار میں ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے کے بعد لیڈی گاڑی سے نیچے اتری اور ویگن آر چلا رہے شخص سے پوچھ گچھ کرنے لگی۔ کار چلا رہا شخص پولیس کی وردی میں تھا، ساتھ ہی وہ نشے میں تھا، اس نے عورت سے کہا کہ یہاں کھڑے کھڑے قتل ہو جاتا ہے اور اغوا بھی ہو جاتا ہے، اس کی گاڑی کو بھی نقصان ہوا ہے اور اس میں وہ کچھ نہیں کر سکتا۔ اس کے بعد خاتون نے شور مچایا۔ شور سن کر آس پاس کے لوگ وہاں آئے اور پولیس اہلکار کی گاڑی کو گھیر لیا۔ پولیس نے ملزم پولیس اہلکار کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے، پولیس افسران کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest