نصیرالدین نے دیا بڑا بیان موب لنچنگ کے متاثر اہل خانہ سے ملنے کے بعد

بالی ووڈ کے مشہور اداکار نصیر الدین شاہ ان دنوں ہندستان میں موب لنچنگ کے واقعات کے شکار ہوئے اہل خانہ سے مل رہے ہیں۔ نصیرالدین شاہ نے کہا، ان اہل خانہ کے بارے میں سوچئے جن کے گھر کے لوگوں کو کوئی آئے اور مار کر چلا جائے۔ ان کنبوں نے ناقابل برداشت درد جھیلا ہے۔ ہم اس کو سوچ بھی نہیں سکتے۔اصل میں نصیرالدین شاہ ممبئی کے دادر میں ‘اسٹیٹ کمپلسٹی ان ہیٹ کرائمس میں منعقد ہوئے ایک انٹرنیشنل سمیلن میں پہنچے تھے۔ یہاں نہ صرف موب لنچنگ میں مارے ہوئے لوگوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی بلکہ ملک میں موب لنچنگ کے معاملات پر اپنا ردعمل بھی ظاہر کیا۔اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا کہ میری ہمدردی ہمیشہ ان کنبوں کے ساتھ رہے گی، جنہوں نے یہ درد دیکھا۔جھیلا ہے۔ چاہے اس کیلئے مجھے کوئی ملک مخالف کہے یا جو بھی کہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest