چندرابابونائیڈو کی بھوک ہڑتال اور اے پی کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ بالکل درست:آنندشرما

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے مرکز کے خلاف اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی بھوک ہڑتال اور اے پی کو خصوصی درجہ کے ان کے مطالبہ کی حمایت کی ۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ کابینہ کے فیصلہ میں اے پی کو خصوصی درجہ کا وعدہ کیاگیا تھا ۔اس وقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے اس بات کااعلان پارلیمنٹ میں کیا تھا ۔موجودہ وزیراعظم نریندر مودی نے اس وعدہ کا احترام نہیں کیا ہے جس کے نتیجہ میں چندرابابونائیڈو اس بھوک ہڑتال اور احتجاج کے لئے مجبور ہوگئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی نے اے پی سے دغابازی کی ہے ۔جس طرح کی زبان وزیراعلی چندرابابونائیڈو کے خلاف نریندرمودی نے استعمال کی ہے،ملک کے کسی بھی وزیراعظم نے اس طرح کی زبان استعمال نہیں کی ہے۔مودی نے گنٹورمیں اس طرح کی زبان کا استعمال چندرابابوکے خلاف کیا ۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔مودی نے سیاست کو نچلی سطح پر لادیا۔انہوں نے وزیراعظم کے دفتر کے وقار کی توہین کی ۔یہ ریاست اور اے پی کے عوام کی توہین ہے۔چند ہفتوں میں ہی مودی کی شکست ہوجائے گی۔اسی دوران سماج وادی پارٹی نے بھی چندرابابونائیڈو کی اس بھوک ہڑتال کی حمایت کی۔سماج وادی پارٹی لیڈر ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اے پی سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا ۔انہوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اے پی کو خصوصی درجہ دیا جانا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest