نائیڈو نے ارکان پارلیمنٹ کو نصیحت دی کہ وہ مناسب وجہ پر ہی ایوان سے چھٹی لیں

نئی دہلی:راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے مسٹر نائیڈو نے ارکان کو اطلاع دی کہ بینی پرساد ورما نے صحت خراب ہونے اور کیرالہ کانگریس (ایم)کے جوش کے منی نے پارٹی کے کام کاج کےلئے چھٹی کی درخواست دی ہے۔ایوان کے ذریعہ ان اراکین کو چھٹی کی اجازت دئے جانے کے بعد مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ایوان نے مسٹر منی کو چھٹی کی اجازت دے دی ہے لیکن اراکین کو چھٹی لینے کےلئے پارٹی کے کام کاج کا ذکر نہیں کرنا چاہئے کیونکہ سبھی لیڈروں کو پارٹی کا کام کرنا ہی ہوتا ہے۔انہوں نے سبھی ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ چھٹی لینے کےلئے مناسب وجہ لکھیں۔پارٹی کے کام کاج کو بطور چھٹی کی وجہ پیش نہیں کیا جانا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram