ناگیشور راؤ نےپیشی سے پہلے سپریم کورٹ سے مانگی معافی

کہا: حکم کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں خوابمیں بھی نہیں سوچ سکتا

نئی دہلی: مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے میں جانچ کررہے افسر کے تبادلہ کے معاملہ میں سپریم کورٹ کا سامنا کررہے سابق عبوری سی بی آئی چیف این ناگیشور رائو اب معافی مانگتے نظر آرہے ہیں۔ واضح رہ کہ سابق عبوری سی بی آئی چیف این ناگیشور رائو نے مظفرپور شیلٹر ہوم معاملے میں پھٹکار کے بعد حلف نامہ داخل کرکے سپریم کورٹ سے معافی مانگی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ہم سپنے میں بھی حکم کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ہیں۔ ایم ناگیشور رائو نے کورٹ سے بلا شرط معافی مانگتے ہوئے اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ وہ اپنی غلطی قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں مانتا ہوں کہ عدالت کے حکم کے بغیر چیف جانچ افسر کو ٹرانسفر نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے کہاکہ برائے مہربانی میرے معافی نامہ کو قبول کریں۔ واضح رہے کہ سابق عبوری سی بی آئی چیف ایم ناگیشور رائو کو منگل کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔ ناگیشور رائو کے معافی نامہ پر سپریم کورٹ کل غور کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ پچھلی سنوائی میں سپریم کورٹ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھاکہ ’بھگوان ہی آپ کی مدد کرسکتے ہیں‘۔ دراصل مظفر پورشیلٹر ہوم معاملے سے متعلق سی بی آئی کے افسر کے ٹرانسفر سے ناراض سپریم کورٹ نے سابق عبوری سی بی آئی چیف ناگیشور رائو کو بارہ فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram