سترہ سالہ ندیم منظور کو حزب المجاہدین کے دہشت گردوں نے گولیوں سے بھونا،ویڈیو جاری

جموں وکشمیر(ایجنسی) جموں و کشمیر میں آئے دن دہشت گردانہ واقعات ہوتے رہتے ہیں، اسی طرح گزشتہ روز کشمیرمیں حزب المجاہدین کے دہشت گردوں نے ایک درد ناک فوٹیج جاری کیا ہے، جس میں ۱۷؍ سال کے ایک مبینہ مخبر کوگولیوں سے بھونتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مارے گئے لڑکے کی شناخت جنوبی کشمیرکے شوپیاں کے صف نگری گائوں کے ندیم منظورکے طورپرکی گئی ہے۔ آڈیو پیغام میں حزب المجاہدین کے آپریشن کمانڈرریاض نائیکو نے اس کی ذمہ داری لی ہے۔ نائیکونے آڈیو میسیج میں کہا ہے کہ ہمارے ‘ڈواورڈائی اسکواڈ نے پوری طرح سے تفتیش کے بعد پایا کہ وہ سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاعات دیتے تھے۔ اس نے دوسرے مخبر کو بھی سخت وارننگ دی ہے۔
حالانکہ کشمیرسے مخبروں کے مارے جانے کی خبریں مسلسل آتی رہتی ہیں، لیکن یہ پہلی بارہوا ہے کہ حزب المجاہدین کے ذریعہ یہ وحشیانہ حرکت کرتے ہوئے ان کا اس طرح سے ویڈیو جاری ہوا ہے۔
ندیم منظورکے اوپرریاض نائیکو نے ادریس احمد (چھوٹا ابرار) اورامیرامین کے بارے میں سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاعات دینے کا الزام لگایا، جن کو6 نومبرکو شوپیاں میں ماردیا گیا تھا۔ نائیکو نے آڈیو پیغام میں کہا کہ لڑکے نے خود ہی اعتراف کیا تھا کہ اس نے لالچ میں سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاعات فراہم کی تھیں۔ حالانکہ اسے پیسے نہیں ملے۔ نائیکو نے کہا کہ ہم کسی کو مارنا نہیں چاہتے، لیکن وہ ہمیں مجبورکرتے ہیں”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram