نیب نے شریف خاندان کی املاک کو ضبط کرنے کا حکم دیا

لاہور:پاکستان کےقومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خاندان کی املاک اور دو گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی لاہور بنچ نے بدھ کو مختلف اداروں کو خط لکھ کر پاکستان مسلم لیگ-نواز کے صدرشہباز شریف کے لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں واقع دو مكانوں 87-ایچ اور 96 ایچ پر قبضہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ دونوں ہی مکان شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔نیب نے نواز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کے نام پر لاہور کے ایک علاقہ میں زمین کے نو پلاٹوں کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
نیب کے خط کے مطابق، مندرجہ بالا املاک اور گاڑیوں کو نہ تو فروخت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کی ملکیت کو کسی اور کے نام پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram