نعت پاک۔ڈاکٹر رضیؔ امروہوی

 

نعت

’’سرکارِ دوعالم کی یہ مرغوب غذا ہے‘‘

کہتا ہے وہ جو ان پہ دل و جاں سے فدا ہے
’’دہلیزِ محمدؐ پہ عبادت کا مزا ہے‘‘

انداز مرا اس لئے ہر اک سے جدا ہے
ہمراہ مرے،میرے بزرگوں کی دعا ہے

پائے گا مرادیں وہی اس در سے ہمیشہ
ہر بیکس و مفلس سے جسے پیار سوا ہے

کس بات کا جھگڑا ہے یہ مابین ہمارے
جو میرا خدا ہے وہی تیرا بھی خدا ہے

میرا بھی عقیدہ ہے یہی اے مرے یارو!
مہلک ہے جو درد اس کی دوا خاکِ شفا ہے

جو دین کے دشمن ہیں بکنگ ان کی ہے پہلے
ہر آن جہنم کے لبوں پر یہ صدا ہے

شہد اور کھجور اس لئے کھاتا ہوں رضیؔ میں
سرکارِ دوعالم کی یہ مرغوب غزا ہے

ڈاکٹر رضیؔ امروہوی
بانی علامہ قیصر اکیڈمی
علی گڑھ
آباد مارکیٹ دودھ پور علی گڑھ
موبائل:9897601669

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram