مظفر پور میں 126 سے زیادہ بچوں کی موت

نئی دہلی: بہار کے مظفر پور ضلع میں 126 سے زیادہ بچوں کی موت کی خبر نے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے. مرکزی وزیر سے لے کر ریاست کے وزیر تک سبھی وہاں کا دورہ کر رہے ہیں لیکن بچوں کی موت کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔اسی معاملے میں صحافیوں نے مظفر پور کے ایم پی اجے نشاد، لوک جن شکتی پارٹی کے ایم پی چراغ پاسوان، بہار کے وزیر سریش شرما اور مرکزی وزیر صحت سےبات کی سب نے تشویش ظاہر کی لیکن حقیقت اب بھی یہی ہے کہ مظفر پور میڈیکل کالج میں طبی سہولیات کو لے کر کچھ خاص تبدیلی نہیں ہوئی ہیں۔آ ئی سی یو میں ایک بیڈ پر ایک سے زیادہ بچے داخل ہیں۔ ڈاکٹروں کی کمی ابھی بھی ہے۔اور بچوں کی زندگی پر بھی خطرہ منڈ لا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest