سفر حج کیلئے گلوبل اوپن ٹینڈر بلانے کا مطالبہ

(برہانپور (مہ لقہ انصاری

حج ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جناب مقیت خان (کھنڈوہ) نے ایک بار پھر مقد س سفر حج کیلئے اوپن گلوبل ٹینڈر مدعو کرنے کامطالبہ حکومت ہند اور متعلقہ وزارت سے کیا ہے ، حج ویلفیئر سوسائٹی کا ماننا ہے کہ اس طریقہ کارکو اپنا نے اور عمل کرنے سے سفر حج آسان اورسستا ہوسکے گا،حج ویلفیئر سوسائٹی کا ماننا ہے کہ ہماری ہندوستانی سرکار نے حج کوٹے میں اضافے کی کوشش کرکے بھلے اس میں کامیاب ہوگئی ہے لیکن اوپن گلوبل ٹینڈر مدعو کرنے کے سلسلے میں سرکاری کوششیں اب تک صفر رہی ہیں جب کہ اس سلسلے میں برسوں سے مطالبہ کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گذ شتہ سال کے مقابلے میں امسال 2019کا سفر حج پہلے سے کافی مہنگا ہے ،اس معاملے میں حکومت ہند کا رویہ انصاف پسند ی کا نہیں کہا جاسکتا ہے ،حج ویلفیئر سوسائٹی کے ترجمان تسلیم شبیر نے بتایا کہ ممبئی اور ملک کے دیگر امبارکیشن پوائنٹ سے سفر حج پر جانے والے عازمین حج سے جو رقم جمع کرائی گئی ہے وہ بھی بہت زیادہ ہے ،جب کہ دیگر ماہ میں عمرہ پر جانے والے زائرین کا آنے جانے کا خرچ اور عازمین حج سے جو رقم لی جارہی ہے وہ آدھے یا اس سے بھی کم ہوتی ہے ،یہ صحیح ہے کہ عمرہ میں ایک ساتھ کثیر تعداد میں افراد نہیں ملتے ہیں جبکہ عازمین حج کی تعداد کم وبیش 2لاکھ ہوتی ہے اورکرائے کی رقم پیشگی وصول کرنے اور کمپنی کو پیشگی کرایہ دینے کے باوجود بھی کرایہ عام مہینوں سے دوتین گُنا زیادہ ہونا سمجھ سے باہر ہے،حج ویلفیئر سوسائٹی کے صوبائی صدر حاجی متین اجمل ،حج ویلفیئر سوسائٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری حاجی عارف انصاری ناز نے صوبائی اور مرکزی سرکار سے حج امور کے معاملا ت پر توجہ د ینے اور گلوبل اوپن ٹینڈر پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest