ٓآج کے سیاسی دور میں مسلمانوں کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے:ایڈوکیٹ ارشاد احمد

علی گڑھ:انجمن محبان اردو کے اراکین نے سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوئیز اسوسیشن کے سابق صدر ارشاد احمد کی علی گڑھ آمد پر ان کا استقبال کیا۔اور موصوف سے موجودہ دور کی سیاست اور اردو کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اس دوران انجمن کے صدر عبد الحفیظ خان نے موصوف کا تعارف کراتے ہوئے کہا’’ارشاد احمد صاحب سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔آپ سیاست کے میدان میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔آپ نے اپنی زندگی کو لوگوں کی بھلائی کے لئے وقف کر دیا ہے۔‘‘ عادل فراز نے کہا’’کہ مجھے موصوف سے مل کر بڑی خوشی ہورہی ہے۔اور یہ بھی ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ آپ کا تعلق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے رہا ہے۔آپ طالب علمی کے زمانے سے ہی طلباء کے مسائل کے لئے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔‘‘
ذوالفقار زلفی نے کہا’’ ارشاد احمد صاحب سے گفتگو کرکے ہم کو حوصلہ ملا ہے۔اور ہم ان کے مشورے پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘
جب موصوف سے موجودہ دور کے سیاسی حالات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا:’’میں اس دور کی سیاست اور آج کی سیاست میں زمین آسمان کا فرق پاتا ہوں۔آج کے سیاسی دور میں مسلمان قوم کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اگر اس وقت مسلمان دانشمندی سے کام نہیں کرئے گا تو اس کے لئے حالات اچھے نہیں ہیں۔اور جو مسائل اردو زبان سے متعلق میرے سامنے پیش کئے گئے ہیں میں ان کا حل تلاش کرنے کے کوشش کروں گا۔‘‘
اس دوران عبدالوحید،محمد ندیم،تنزیرالحق،محمد سلمان،آصف وغیرہ پیش پیش رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram