مسلمانون کو پاکستان نہ جانے کی سزا موب لنچنگ کے طور پر مل رہی ہے: اعظم خان

رامپور: سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو 1947 کے بٹوارے میں پاکستان نہ جانے کی سزا موب لنچنگ کے طور پر مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان 1947 کے بعد بھی سزا کاٹ رہے ہیں، اگر مسلمان پاکستان چلے جاتے تو انہیں یہ سزا نہیں ملتی۔ مسلمان یہاں ہیں تو موب لنچنگ کی سزا بھگتنا پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا، ’’مسلمان جہاں بھی جائیں گے انہیں یہ سب برداشت کرنا پڑے گا۔ اب جو ہوگا، اسے سہنا ہوگا۔ اعظم خان نے مزید کہا کہ مسلمان بٹوارے کے حصہ دار نہیں تھے اور اس کے گنہگار بھی نہیں تھے لیکن آج اس کی سزا انہیں مل رہی ہے۔واضح رہے کہ رامپور سے پہلی مرتبہ پارلیمنٹ پہنچے اعظم خان کو رامپور ضلع انتظامیہ نے زمین مافیا قرار دیتے ہوئے مبینہ طور پر زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف 23 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اعظم خان نے اسے اپنے خلاف بی جے پی کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے بی جے پی کے خلاف الیکشن جیتا ہے تبھی سے انہیں سزا دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram