مسلم ایجوکیشن سوسائٹی زیراہتمام طلباء طالبات کے ساتھ دیگر شخصیات کی اعزازیہ تقریب کاانعقاد

مدھیہ پردیش مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام 12واں سالانہ اجلاس برائے طلباء وطالبات کا اعزازاور مختلف شعبوںمیں نمایاں خدمت کرنے والی آدھادرجن شخصیات کااعزازیہ پروگرام آج 3؍اگست 2019سنیچر شام 4بجے گجراتی موڑواڑی سماج سنوارہ برھانپور میں جناب عارف عزیز صاحب کی سرپرستی میں اور الحاج سیّد فرید سیٹھ کی صدارت میں رکھاگیاہے،منتظمہ کمیٹی کے صدر مسعود ریاض انصاری،نائب صدرسہیل احمداورسیکریٹری مظہراسلام نے بتایاکہ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ ارچناچٹنس دیدی،خاص مہمان کی حیثیت سے جناب حمیدقاضی منوج تاروالا ،کشورپاٹل اور عقیل اولیاء شریک ہونگے،پروگرام کے کنوینر جناب شعورآشنا اور معاون کنوینر جناب مشرف خان نے بتایاکہ پروگرام میں اعزازی مہمان کے طورپر جناب کریم سالار(جلگائوں)،معین اختر انصاری،الحاج واجد اقبال،اشوک مشرا،امت مشرا،سیّدبھوراسیّد حیدر، یوا راج مہاجن،جگدیش کپور،بلراج ناوانی ،نرہری دکشت ،ایڈوکیٹ شاکر صاحب،نگین سنیاس،گجانن مہاجن،اظہر الحق(اجو بھائی)اور اشفاق ملک شریک ہوںگے،جناب سیّد جوزر علی،عطااللہ خان،سیّد افسرعلی نے بتایاکہ اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر شکیل احمدخان،کارپوریٹرامریادو،پرنسپل نوشادسر،اسلم تنویر(نصیرآباد،جلگائوں)ڈاکٹر شہزادانجم ،عالم نشتری (شاعر)کو طبی تعلیمی سماجی ادبی خدمات کیلئے ایوارڈ سے نوازاجائیگا،مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے تمام اراکین اور عہدے داران نے تمام طلباء وطالبات اور ان کے سرپرستان سے پروگرام میں شرکت کرنے اورپروگرام کو کامیاب بنانے اور طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram