قتل کے معاملے میں رام پال کو عمرقید کی سزا

حصار: قتل کے دو معاملوں میں مجرم قرار دئے گئے رام پال کو حصار کی کورت نے عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ منگل کے دوپہر کو فیصلہ سناتے ہوئے کورٹ نے رام پال کو ’’مرتے دم تک جیل‘‘ کی سزا سنائی ہے۔ رام پال کو چار خواتین اور ایک بچے کے قتل کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق ستلوک آشرم کے منتظم رام پال کو چار خواتین اور ایک بچے کے قتل کے معاملہ میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ کیس نمبر 429 میں رام پال کو یہ سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے رام پال پر ایک لاکھ کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔غور طلب ہے کہ نومبر 2014 میں ستلوک آشرم میں پولیس اور رام پال کے حامیوں کے درمیاں ٹکراو ہوا تھا ۔ اس دوران پانچ خواتین اور ایک بچے کی موت ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد آشرم چلانے والے رام پال کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest