ممبئی کی موسلادھار بارش نے لوگوں کو بے حال کردیا ہے

مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں ایک مرتبہ پھر موسلادھار بارش نے لوگوں کو بے حال کردیا ہے ۔ممبئی کے دادر ایسٹ میں پیر کی صبح ہوئی بھاری باش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ کنگس جارج سرکل میں پانی بھرنے سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لوگ گھٹنوں تک پانی میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ممبئی میں بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی بھرنے کے بعد اب دکانوں اور گھروں میں بھی پانی داخل ہونے لگا ہے۔گھروں میں پانی داخل ہوجانے سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest