ممبئی کے حملے کے اہم سازشی جماعت الدعوۃ کے چیف حافظ محمد سعید کو گرفتار

اسلام آباد: پاکستان میں جماعت الدعوۃ کے چیف حافظ محمد سعید کو گرفتارکرلیاگیاہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ٹی) نے حافظ سعید کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ گوجرانوالہ کے جارہے تھے ۔رپورٹوں کے مطابق پاکستان نے یہ کارروائی اپنے ہوائی راستے کو تمام شہریوں کی ٹریفک کے لئے کھول دئے جانے کے اعلان کے ایک دن بعد اور امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کے تحت وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ دورہ سے پہلے کی ہے۔عمران خاں کی حکومت پر حافظ سعید کے خلاف کارروائی کرنے کے سلسلے میں مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کا زبردست دباؤ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest