ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

انڈین آئل ویب سائٹ کے نئے کے مطابق ، پیرکودہلی میں ایک لیٹرپٹرول کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے یعنی 71.91 روپے فی لیٹر، قیمت پیر کے روز 71.84 روپے پرآگئی ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت بھی 65.16 روپے فی لیٹر پرآگئی ہے جو 65.26 روپے تھی۔ ممبئی میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 77.57 روپے سے کم ہوکر 77.50 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت 68.33 روپے فی لیٹرہوگئی ہے۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمتیں اب 74.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 67.56 روپے فی لیٹرہے۔ اس کے علاوہ ، چنئی میں پیر کے روز ایک لیٹر پٹرول 74.62 روپے میں فروخت ہورہا ہے اور ڈیزل کی قیمت 68.86 روپے فی لیٹر پرآگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest